کام کی جگہ ہراساں کرن - (طریقہ کار اور تعزیرات)
Admin
09:13 AM | 2020-01-14
اس کے بعد بڑی سزائیں ہیں ۔ بڑی سزائوں میں تنزلی یعنی کہ منیجرہے تو اسسٹنٹ منیجر، اسسٹنٹ منیجر ہے تو کلرک، کلرک ہے تو قاصد، قاصد ہے تو نائب قاصد ایک درجہ دو درجے جتنا بھی انکوئری کمیٹی تجویز کرئے جرم کی کشش نقل پے یہ بڑی سزائیں ہے اسکی تنزلی ہوجائے گی ۔ کم پوسٹ یا ٹائم سکیل میں نچلے مرحلے میں کمی ایک مدت کے لئے اس کے بعد ہے جبری ریٹائرمنٹ لازمی ریٹائرمنٹ کہ اس کو جبر ی طور پر اسکی کشش نقل بہت زیادہ ہے تو اس کو جبری طور پے ریٹائر کردیا گیا ۔ اس کے بعد ہے نوکری سے ہٹا دیا جائے کہ اسکو اس سروس سے ختم کردیا جائے ۔ ایک بندہ اگر منیجر کی پوسٹ پے ہے تو اسکو منیجر کی
پوسٹ سے ختم کردیا جائے ہٹا دیا جائے اس سروس سے ہٹا دیا جائے ۔ میں اس پے بار بار اسلئے اصرار کر رہا ہوں کہ آگے جو سزا ہے وہ آپ کو پریشان نہ کردے کہ اسکو اس پوسٹ سے ہٹا دیا جائے ایڈمنسٹریٹو پوسٹ تھی اس سے اسکو ہٹا دیا جائے منیجر پوسٹ پے آجائے، ٹیکنیکل پوسٹ پے آجائے کوئی بھی معاملہ ہوسکتا ہے ۔ اگلی ہے سروس سے برخاست کہ اس کو اس ادارے سے برخاست کردیا دیا جائے اسکو نکال دیا جائے مکمل طور پر برخاست کردیا جائے ۔ سروس سے برخاست اور آخری جو ہے وہ ہے جرمانہ وہ جتنا بھی تجویز کرئے ۔ وہ جرمانہ مسلط کیا جاسکتا ہے اس پے لاگو کیا جاسکتا ہے جو کہ شکایت کنندہ کو دیا جائے ۔ اب اس میں جرمانہ دو قسم کا ہے ایک فائن جس سے ہوسکتا ہے کہ ا نکوئری کمیٹی اس نج پے پہنچی ہو کہ اس سے ادارے کو بھی نقصان پہنچا ہے اس کے اس الزام علیہ کے اس ایکٹ سے ادارے کو بھی نقصان پہنچا ہے تو ہوسکتا ہے وہ فائن جو ہے وہ شکایت کنندہ کو دے دیا جائے ہوسکتا ہے وہ ادارے کو دیا جائے اور اگر مالک ہی اس کا مالک ہی ادارے کا الزام علیہ ہے تو پھر جو فائن ہونا ہے وہ پورے کا پورا شکایت کنندہ کو دیا جائے گا ۔ اگر مالک ہی اس ہراسگی، کام کی جگہ ہراسگی کاموجر قرار دیا جاتا ہے وہ مردے الزام ٹھہرایا جاتاہے اور وہ ثابت ہوجاتا ہے تو پھر سارے کا سارا فائن جو ہے وہ شکایت کنندہ کو ملے گا ۔ اب میں اس میں اور گزارش کردوں لازمی نہیں ہے کہ کوئی ایک سزا ہی دی جائے ۔ چھوٹی سزاءوں میں چار سزائیں ہیں چاروں میں سے چاروں بھی دی جاسکتی ہیں ایک بھی دی جاسکتی ہے دو بھی دی جاسکتی ہے ۔ بڑی سزائیں ہے ایک بھی دی جاسکتی ہے دو بھی دی جاسکتی ہے پانچوں بھی دی جاسکتی ہے ۔ یہ انکوئری کمیٹی جیسے جیسے وہ اس کی کشش نقل دیکھے گی اس کے مطابق جو ہے ۔ اب یہ نہیں کہ سروس سے برخاست ، سروس سے برخاست جرمانے کے ساتھ ، جرمانے کے ساتھ ساتھ سروس سے بے دخل اسی طرح جو کچھ بھی ہو یہ معاملات اس ایکٹ کے مطابق یہ سزائیں مل سکتی ہیں ۔ اب جو مجاز اتھارٹی کو جو فیصلہ جانا ہے ان سزاءوں کے ساتھ وہ فیصلہ آنے کے سات دن کے اندر اندر اس پے عمل درآمدکروایا جائے گا ۔ کیونکہ قانون بنانے والے نے تمام حالات کو دیکھا تھا اور تمام حالات کو اداروں کو بے شمار اداروں کو انھوں نے ملاحظہ کیا ہوگا ادھر سے رپورٹس آئی ہونگی ۔ کچھ خواتین ذہنی مریضہ ہوتی ہیں کروماکا شکار ہوتی ہیں اگر انکوئری کمیٹی اس نج پر پہنچتی ہے اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ یہ بی بی نفسیاتی مریضہ ہے تو ناصرف انکوئری کمیٹی اس ادارے کو کہے گی اس کا علاج کروائے بلکہ ایڈیشنل میڈیکل چھٹی بھی اس کو دے ۔ اضافی طبعی چھٹی کا مطلب ہے کہ اگر اس کی سالانہ 30 چھٹیاں ہیں تووہ ان تیس چھٹیوں کے علاوہ اس کو چھٹیاں دے تاکہ اس کا علاج مناسب طریقے سے ہوسکے ۔ اب یہ ایک لمبی بحث ہوجائے گی کہ جناب وہ کون سی مریضہ ہوسکتی ہے یا کونسی مریضہ نہیں ہوسکتی یہ مختلف مرحلے ہوتے ہیں کسی کو پیپس پڑتے ہیں کسی کو نفسیاتی مرض ہوتا ہے کسی یہ سارے معاملا ت آپ کے سماجی ڈھانچے سے بڑھے ہوتے ہیں سماجی ڈھانچے سے پیدا ہوتے ہیں کہ وہ بی بی کس گھرانے سے تعلق رکھتی ہے وہاں کے گھر کا ماحول کیسا ہے؟شکی قلب ماحول ہے، تضاد ہے بھرا ہے، مشتعل ہے، متوازن ہے یہ وہاں سے ہی نکلا ہوتا ہے سارا سلسلہ کار یا کچھ فی میل ہوتی ہیں انکی زندگی کے کچھ واقعایات ایسے ہوتے ہیں کہ وہ پھر دماغ کی حالت سے باہر نہیں نکل سکتی ۔ ایک شخص نے اگر کچھ کردیا تو وہ ہر شخص کو اسی میں دیکھتی ہیں اسی حالت میں دیکھتی ہیں ۔ یہ معاملات کام کی جگہ میں ہے لیکن میں یہاں پے یہ بھی کہناچاہوں گا کہ یہ شکایات جھوٹی بھی ہوسکتی ہیں اور سچی بھی وہو سکتی ہیں فیصلہ ثبوتوں نے دینا ہے فیصلہ شہاتوں نے دینا ہے ۔ اب جب مجاز اتھارٹی فیصلہ کردیتی ہے اور کسی بھی فریق کو اس فیصلے سے مشکل پیش آئی ہے وہ فیصلے سے تکلیف پہنچی ہے وہ فیصلہ نہیں مانتا وہ کہتا ہے یہ انصاف پے مبنی فیصلہ نہیں ہے تو وہ تیس دن کے اندر اندر سیکشن6 کے تحت محتسب کے دفتراپیل دے سکتا ہے ۔ اگرمحتسب کا آفس خالی ہے وہاں پے وہ موجود نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ ڈسٹرکٹ کورٹ میں چلے جائیں جب تک اس محتسب کا دفتر خالی ہے آپ ڈسٹرکٹ کورٹ میں چلے جائیں وہی اپیل لے کے وہ انہی اختیارات کے ساتھ ڈسٹریکٹ جج صاحب اس کو دیکھےں گے کہ جن اختیارات کے تحت محتسب کرتا اور جیسے ہی محتسب اپنے دفتر میں پوائنٹ ہوجاتا ہے تو وہ ڈسٹریکٹ جج صاحب جیسے کے یہ ہے وہ شکایت وہ محتسب کو بجھوادیں گے اور محتسب اس کو دیکھے گا ۔ وہ محتسب فیصلے سے متفق بھی کرسکتا ہے اور فیصلے سے متفق نہیں بھی کرسکتا ہے ۔ وہ جزوی متفق بھی ہوسکتا ہے اور وہ جزوی متفق نہیں بھی ہوسکتاہے ۔ آپ کو وضاحت دینے کے لئے کہ جزوی معاہدہ کرنا اور جزوی معاہدہ نہ کرنا کیا ہے؟کہ اس کو تین سزائیں دی گئیں ہیں اسکو ایک سزا دے دی جائے ۔ اسکو سزا دی گئی ہے اسکی سزا ختم کردی جائے ۔ اسکو بڑی سزا دے دی گئی ہے اسکو چھوٹی سزا دے دی جائے ۔ یہ تفویض کرتی ہیں اور محتسب کے پاس یہ بھی اختیارات ہے کہ وہ اس فیصلے کو کالادم قرار دے دے ختم کردے لیکن یہاں پے بھی یہی کدگن لگایا گیا ہے کہ اس کا حکم بولنے کے ساتھ ہو ۔ اب اگر آپ شکایت کنندہ نے شکایت کی مانی گئی سزا ہوگئی ۔ محتسب نے اس سزا کو ختم کردیا تو یہاں پے قصہ کہانی ختم نہیں ہوگیا پھر آپ کے پاس ایک جوہے فورم موجود ہے ۔ وہ فورم نمائندگی کی شکل میں موجود ہے آپ نمائندگی جوہے وہ فائل کر سکتے ہیں گورنر کو ان احقامات کے خلاف شکایت کنندہ نے شکایت لگائی انھوں نے محتسب نے ختم کردیاتو گورنر کے پاس آپ نمائندگی لے کے جاسکتے ہیں یا شکایت کنندہ کی شکایت مان لی گئی محتسب نے بھی مان لی تو الزام علیہ گورنر کے پاس وہ نمائندہ لے کے جاسکتا ہے اور گورنر کو وہ تمام اختیارات موجودہے دستیاب ہیں جو ان سب کوہیں لیکن جب گورنر کا فیصلہ آجائے گا توفیصلہ آنے کے بعد پاس اور بند ہوجائے گا ۔ یہ تھا ایک مختصراََ اب اسی ایکٹ میں عدالت کی توہین بھی واضع کیا گیا ہے عدالت کی توہین میں اختیار کا غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ایک دوستانہ ماحول پیدا نہ ہونے دیا جائے گاتعلقات کو اچھا نہیں سمجھا جائے گا اگر وہ جوابی کاروائی کرئے گا تواس میں وہ مکمل چیزیں لکھی ہوئی ہیں کہ جناب کہ یہ سارا کچھ جی میرے خلاف فیصلہ آرہا ہے وہ شہادتیں میری مسلط میرے خلاف اس کو جارحیت کرتا اس میں بے شمار حقیقتیں ہیں ۔ لہذا میں نے آپ کو ایک حل دے دیا ہے کہ یہ طریقہ کار کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ آپ کو ہمت کرنی چاہیے اگر آپ کے ساتھ ہوا ہے ، اگر آپ کے ساتھ ہوا ہے تو آپ کو ہمت کرنی چاہیے ۔ میں نے آپ کو سزا کا جزا کا سارا کچھ بتا دیا ہے ۔ اُمیدکروں گا کہ میں نے ایک آپ کو مکمل لیکچر دے دیا ہے اس کے بارے میں اور مزید اس میں کوئی کشیدگی نہیں ہے اگرکوئی بھی مجھ سے اس کے بارے میں پوچھنا چاہے تو مجھے کال کرسکتا ہے ۔ 3 سے 7 کے درمیان ۔
Leave a comment